20 جنوری 2025 - 21:17
اخوان المسلمین کی 'شیعہ آذربائی جان سے دوستی' اور 'شیعہ ایران سے دشمنی'،؟

اخوانیوں کی ہوتی ہے تو سنی مذہب اہم نہیں ہے، بلکہ صہیونیت نوازی اہم ہے۔۔۔ اخوانی، شاہ کے زمانے میں ایران کے دشمن نہیں تھے، بلکہ ان عرب حکومتوں کے خلاف تھی جو صہیونیوں کے خلاف ہوتی تھیں۔۔۔ اخوانیوں کی ہوتی ہے تو سنی مذہب اہم نہیں ہے، بلکہ صہیونیت نوازی اہم ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا |

یمن کے ایک انقلاب راہنما  "محمد البخیتی" نے اپنے X اکاؤنٹ پر لکھا:

"[سوال:] اخوان المسلمین شیعہ ایران کے خلاف شیعہ آذربائی جان کے ساتھ کیوں کھڑی ہے؟

[جواب:] سبب یہ ہے کہ آذربائیجان کی حکومت اسلامی دنیا میں صہیونی وجود کے ساتھ نزدیک ترین رابطے میں جڑا ہؤا جبکہ ایران اسلامی دنیا میں صہیونیوں کے خلاف شدید ترین موقف رکھتا ہے۔۔۔

بات جب اخوانیوں کی ہوتی ہے تو سنی مذہب اہم نہیں ہے، بلکہ صہیونیت نوازی اہم ہے۔

اخوانی، شاہ کے زمانے میں ایران کے دشمن نہیں تھے، بلکہ ان عرب حکومتوں کے خلاف تھی جو صہیونیوں کے خلاف ہوتی تھیں"۔

واضح رہے کہ یمن میں حزب الاصلاح کے عنوان سے اخوانی جماعت گذشتہ 10برسوں سے یمن کی قومی نجات حکومت کے خلاف لڑ رہی ہے جو انتہائی شدت کے ساتھ سعودی نواز اور نہیانی نواز ہے، حالانکہ آل سعود اور آل نہیان کی قبائلی حکومتیں اخوان کے بدترین دشمن ہیں!

چنانچہ کہا جا سکتا ہے کہ اخوان تضادات کا مجموعہ ہے لیکن اس کے متضاد موقف کا آخری نتیجہ یہ ہونا چاہئے کہ صہیونیت کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے، یعنی وہ صہیونیت کے عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں اور اس کے لئے ان کے لئے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ اس حوالے سے ان کا حلیف کون ہے، اس کا مذہب اور عقیدہ یا سیاسی رجحان کیا ہے۔ وہ صہیونیت کی خاطر کسی بھی حکومت کے موافق یا مخالف، موقف اپنا سکتے ہيں۔ یا یوں کہئے کہ اخوانیت اسلامی دنیا کی صہیونی ترین سوچ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110